پاکستان کے دراز قد فاسٹ بالر محمد عرفان نے خود کو فٹ قرار دیتے ہوئے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے طویل القامت فاسٹ بالر نے بتایا کہ وہ مکمل فٹ ہوچکے ہیں اور انہوں نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کا کہنا تھا کہ وہ پوری طرح خود کو فٹ قرار پاتے ہیں اور بھرپور نیٹ پریکٹس کرنے کے علاوہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پوری ردھم کے ساتھ بالنگ کرارہے ہیں۔
محمد عرفان نے کہا کہ اگر انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع دیا گیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔