محکمہ ریلوے نے کوئٹہ ڈویژن میں تمام ریلوےسرنگوں اور پلوں کی خصوصی انسپکشن کافیصلہ کیا ہے۔
ڈی ایس ریلوے فیض محمد بگٹی کے مطابق ریلوے ٹریک کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں کوئٹہ ڈویژن میں تمام ریلوےسرنگوں اور پلوں کی خصوصی انسپکشن کافیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ ڈویژن میں ریلوے کی 34سرنگیں اورمتعدد پل ہیں جو تمام بہترحالت میں ہیں جب کہ ریلوےٹریک اورتنصیبات پرسیکیورٹی کےانتظامات بھی مناسب ہیں۔
ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ سرنگوں اورتنصیبات پرلیویزاہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے، ریلوےسرنگوں اوردیگرتنصیبات کی سالانہ انسپکشن کی جاتی ہے اور رواں سال بھی سرنگوں اور پلوں کی خصوصی انسپکشن کےاحکامات جاری کیے گئے ہیں۔