مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی شکایات پر مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی۔کمیشن کے86دنوں میں 39اجلاس ہوئے جس میں تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ اور ن لیگ کے سلمان اکرم کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے اپنے موقف،گواہان اور دھاندلی کے ثبوت پیش کیے۔
جمعرات کے روز عبدالحفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ آج جمعہ کو سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کمیشن کا کاشکریہ ادا کیا۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ آپ لوگ چھٹیاں منائیں،انکوائری کمیشن اپنا کام کرے گاجس کے بعد کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔