پاکستان نے قندھار میں پاکستانی قونصلر کو گرفتار کرنے پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے جب کہ افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ شب قندھار قونصلیٹ کے پاکستانی افسر کو زبردستی گرفتار کیا گیا اور دفتر خارجہ کی کاوشوں سے افسر کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔
قونصلر کو گرفتار کرنے پر پاکستان میں افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور ایک احتجاجی مراسلہ بھی سفیر کے حوالے کیاگیا جب کہ گزشتہ دنوں انگوراڈہ گیٹ پرافغان پولیس کی بالااشتعال فائرنگ سے 2پاکستانی اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقع پربھی احتجاج کیا گیا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی دو ستانہ تعلقات ہیں جس میں مزید بہتری آئی ہے اس لیے تعلقات کے اس نہج پر ایسے واقعات نہیں ہونے چاہییں۔