آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان سے متصل پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کی شوال کے علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کی کاوشوں کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے فوجی افسران اور فوجی جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کے علاقے کے ارد گرد کی چویٹوں سے دہشت گردوں سے خالی کرانے پر آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ آپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی کی معاونت کرنے پر انٹیلی جنس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
پاک فوج کے افسران کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورہ وزیرستان کے موقع پر شوال کے علاقے میں جاری دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشنز کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔