پا?ستان ??عوام افغان ب?ائ?و? س? ب? پنا? محبت وعق?دت ر??ت? ???، سراج الحق

246

سینیٹر سراج الحق نے افغان سفیر سے ملاقات کی ۔ ملا قات کے دوران سرج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام افغان بھائیوں سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی سے جمعہ کی شام منصورہ میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں امن پورے خطے کی ضرورت ہے جبکہ الائیڈ فورسز کی واپسی کے بعد خطے میں امن و خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں کسی فرد یا جماعت سے نہیں بلکہ افغانستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔ سراج الحق نے زور دیکر کہا کہ خطے کی اسلامی شناخت اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ ماضی میں ہوا اور نہ آئندہ ہوسکے گا۔

افغان سفیر جانان موسیٰ زئی نے کہا کہ افغان حکومت سابق جہادی تنظیموں اور طالبان کے ساتھ گفتگو اور بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور ہمارے دروازے سب فریقوں کیلئے کھلے ہیں جبکہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ سب فریقین کے ساتھ ملاقات اور گفت و شنید ہوتاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے ۔

ملاقات میں شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک ،حافظ ساجد انور ،محمد اصغر اور امیر العظیم بھی موجود تھے ۔