نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات کی ہیکنگ سے متعلق منگل یا بدھ کو بتاؤں گا۔
نئے سال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیکنگ کے معاملے میں مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیکنگ کے عمل میں روس کے علاوہ بھی کوئی دوسرا ملک ملوث ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوران صدارت روس اور چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کریں گے،اسرائیل میرے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے اوباما انتظامیہ کے حالیہ بیانات سے اتفاق نہیں، تائیوان کی صدر سے ملاقات کا موقع ملا تو دیکھوں گا۔