ایران نے 3ماہ کے وقفے کے بعد جواد ترک عبادی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا نیا سفیر نامزد کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران نے 3ماہ کے وقفے کے بعد جواد ترک عبادی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔ ان کے پیش رو ایرانی سفیر کی مدت تین ماہ قبل پوری ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد ایرانی حکومت اور فوج کے درمیان جنگ زدہ ملک میں نئے سفیر کے تقرر پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
شام کے لیے نامزد سفیر جواد ترک عبادی 2011ء سے 2015ء تک خرطوم میں ایران کے سفیر رہے تھے۔ڈیڑھ ایک سال پہلے سودان نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے اور سفارت خانہ بند کرکے عبادی کو واپس بھیج دیا تھا۔سودان سے پہلے وہ بحرین ،نائیجیریا اور کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔