لاہور میں باٹاپور کے علاقے سے حساس ادارے نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شرانگیز لٹریچر حاصل کر لیا ۔
لاہور کے علاقے باٹاپور میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، بارودی مواد اور شرانگیز لٹریچر برآمد کر لیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت زمان خان اور محمد خان سے ناموں سے ہوئی ہے ۔ حساس ادارے نے تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔