امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ اقتدار میں دوہزار نو سے ہی چیلنجز کا سامنارہالیکن عوام کے تعاون سے تمام مسائل حل کئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدرآئندہ ہفتے الوداعی خطاب میں قوم کا شکریہ ادا کریں گے۔امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ آٹھ سال کے دوران معیشت کو بہتر کیا اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیت فراہم کی جو قوم کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔
امریکی صدر نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کوای میل میں کہاکہ وہ قوم سے الواداعی خطاب دس جنوری کو کریں گے اور بھرپور تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔
اوباما نے کہا کہ اب امریکی قوم کو یہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا کہ مزید آگے کیسے بڑھناہے ۔ براک اوباما بیس جنوری کو اقتدار نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتقل کریں گے جبکہ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب شان و شوکت سے کرنے کی تیاری کرلی ہے۔