نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے بین البراعظمیٰ جوہری میزائل بنانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘ایسا نہیں ہو گا۔’
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے شمالی کوریا کے اتحادی چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔چین امریکہ سے یک طرفہ تجارت کر کے پیسے کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا۔
ہانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات بند کر دے۔
شمالی کوریا نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل کی تیاری ‘آخری مراحل’ میں ہے۔’بین البراعظمی میزائل کا تجربہ آخری مراحل میں ہے۔