پا? چائنا ?ور??ور ?? رو? م?? تبد?ل? ?? خبر?? ب? بن?اد ???، خرم دستگ?ر

264

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے پاک چائنا کوریڈور کے روٹ میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں بہت جلد یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔

خرم دستگیر نے بتایا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور روٹ تبدیل نہیں کیاگیا پاک چائنا اکنامک کوریڈور روٹ ملک کے پسماندہ علاقوں سے گزرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مغربی کوریڈور بننے سے افغانستان اوروسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑ ھیں گے ۔

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا ڈبلیو ٹی او کارکن نہ ہونے کے باعث ہم افغانستان کو تجارت کی مد میں مزید سہولتیں دینگے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان اورتاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ ہوجائے گا جبکہ ترکمانستان اورخطے کے دیگر ممالک بھی اس ایگریمنٹ میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔