برطان?? ?ا گمشد? خاندان داعش م?? شامل

252

برطانیہ کا لاپتہ ہونے والا 12رکنی کنبہ شام میں دولت اسلامیہ (داعش)میں شامل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں لاپتہ ہونے والا برطانوی خاندان داعش میں شامل ہوگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ داعش میں شمولیت کے بعد خود کو زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

دولتِ اسلامیہ کے ایک رکن کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ خاندان کے اغوا اور جبری طور پر تنظیم میں شمولیت ظاہر کرنا ’توہین آمیز‘ ہے۔

یہ خاندان 10 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوا اور اندازہ یہ ہے کہ یہ افراد بنگلہ دیش سے برطانیہ واپس آتے ہوئے 11 مئی کو ترکی میں رکے جہاں سے پورا کنبہ جنگ زدہ شام میں داخل ہو گیا۔

لاپتہ افراد میں 75 برس کے محمد عبدالمنان اور اُن کی 53 برس کی اہلیہ منیرہ خاتون، اِن کا 31 برس کا شادی شدہ بیٹا محمد ابی القاسم اور اُس کی 27 برس کی بیوی شاہدہ خانم، محمد عبدالمنان کی 21 برس کی بیٹی راجیہ خانم، دو بیٹے 25 اور 19 برس کے زید حسین اور توفیق حسین اور 26 برس کے صالح حسین اور اُن کی 24 برس کی بیوی روشن آرا بیگم اور اُن کے ایک سے 11 سال تک کے تین بچے شامل ہیں۔