ویسے توآج کل دنیا بھرمیں ہر قسم کے لوگوں کو سیلفی لینے کابخار چڑھا ہے لیکن برطانوی عوام نے خود کی تصاویر بنانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق برطانوی عوام ایک کروڑ 45لاکھ سیلفیاں یومیہ لیتے ہیں اور ان میں صرف 40لاکھ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کی جاتی ہیں ۔
یہ معلومات کارفون ویئر ہاؤس سے حاصل کردہ ہیں جس کے مطابق برطانوی عوام سال میں 5.25بلین تصاویر کھینچتی ہیں لیکن اس میں سے دوتہائی کے قریب تصاویر کو آن لائن نہیں کیا جاتا ۔
’’سیلفی ‘‘ کی اصطلاح 2002ء میں آسٹریلیا کے ایک اخبار میں استعمال کی گئی تھی تاہم لفظ ’’ سیلفی‘‘ کو سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں امریکی صدر بارک اوبامہ کینیڈین اور برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ تصویر کھینچتے ہوئے پائے گئے۔ تینوں کی اس’’ سیلفی‘‘ نے مقبولیت کا ریکارڈ توڑ دیا۔