وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوئیٹ ہو م میں غیر معیاری کھانا کھانے سے کئی بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے مقامی سوئیٹ ہوم میں بچوں کو غیر معیاری ناشتہ دیا گیا جسے کھانے کے بعد بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔حالت بگڑنے پر بچوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متاثرین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ترجمان پمز کے مطابق 10بچوں کی طبیعت پانی کی کمی کے باعث خراب ہوئی ہے تاہم بچوں کی طبیعت غیر معیاری کھانا کھانےسےفوڈپوائزنگ کے باعث خراب ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی بیت المال عابدوحیدشیخ کا کہنا ہے کہ سویٹ ہوم کے45بچوں کو پمزاسپتال لایا گیا، بچوں نےناشتےمیں بریڈکھائی جسکےبعداچانک طبیعت خراب ہوگئی تاہم امیدہے طبی امداد کےبعدبچوں کواسپتال سےڈسچارج کردیاجائےگا۔