کراچی: آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن نے 8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کردی۔
چیرمین سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن کرنل (ر)توقیرالاسلام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے سیکورٹی انڈسٹری تباہ ہوجائے گی،80فیصد سے زائد انڈسٹری بند ہوگی جب کہ 80ہزار ہزارغریب سیکیورٹی گارڈز بے روزگار ہوجائیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 8فیصدودہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے کر انڈسٹری کو محفوظ کرے اور ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچائے۔