پاکستان کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، وزیراعظم

176

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں کشمیر سےمتعلق منعقد ہونے والے سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ  کشمیر پاکستان  کی شہ رگ اور شناخت ہے اور کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کےحتمی حل کا حصہ ہوناچاہیے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا اور مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے  سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا جو کہ نہایت ضروری تھا۔ انکا کہناتھا کہ اقوام متحدہ نے 70 سال قبل کشمیریوں سےآزادی دینےکاوعدہ کیا  اور اب برہان وانی کی شہادت نے نوجوانوں میں نیاجوش اور ولولہ پیداکردیا ہے۔