چین رواں سال میں 30 مشن خلاء میں بھیجے گا

198

چین اپنے خلائی پروگرام کے سلسلے میں رواں سال میں 30 مشن خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چانگ جِنگ لانگ مارچ نامی راکٹوں کی سیریل کے ساتھ یہ مشن چاند کے دور دراز علاقے میں اور مریخ سیارے پر تحقیقات کریں گے۔چانگ کی 5 خلائی گاڑیاں سافٹ لینڈنگ کریں گی اور چاند کی سطح سے نمونے حاصل کر کے واپس دنیا لوٹ آئیں گی۔

چین کی انسانی خلائی انجینئرنگ آفس کے ڈائریکٹروانگ کاویاو نے کہا ہے کہ چین پہلی کارگو سپیس شپ ٹیئن کو۔1 کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتا ہے۔ٹیئن کو۔1 سپیس شپ پہلے سے خلاء میں موجود ٹیئن گونگ۔2 خلائی لیبارٹری کے ساتھ جْڑ جائے گی اور تجرباتی سرگرمیوں میں مدد کرے گی۔واضح رہے کہ چین نے گذشتہ سال 22 مشن خلاء میں بھیجے تھے۔