دو سری لنکن فاسٹ باؤلرز کے 31 برس بعد ایک ٹیسٹ میں 5، 5 یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سری لنکن ٹیم کے دو فاسٹ باؤلرز سرنگا لکمل اور لاہیرو کمارا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5، 5 یا زائد کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یہ گزشتہ 31 برس بعد پہلا موقع ہے کہ سری لنکن ٹیم کے دو فاسٹ باؤلرز نے کسی ٹیم کے خلاف ایک ٹیسٹ میں پانچ، پانچ یا زائد وکٹیں لی ہوں۔
آئی لینڈرز کے فاسٹ باؤلر لاہیرو کمارا نے پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی جبکہ سرنگا لکمل نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل آخری بار 1986ء میں سری لنکن فاسٹ باؤلرز کورپ پوراچی اور روی رتنائیکے نے پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں پانچ، پانچ وکٹیں لی تھیں۔