اسلام آباد :جڑواں شہروں میں آوارہ کتوں کو مارنے کی دوا کم پڑ گئی ۔ 1200 کتے مار کر یہ مہم ختم کر دی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ضلعی محکمہ صحت کو آوارہ کتے مارنے کی دوا دے دی جائے گی جس کے بعد 2900 سے زائد آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا جائے گا ۔
آن لائن کو ذرائع نے مزید بتایا کہ شہریوں نے آوارہ کتوں کے حوالے سے کافی شکایات درج کرائی تھیں جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی مگر دوائی کم ہونے کی وجہ سے مہم روکنی پڑی ۔