بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوارمیں کمی کے اہداف کوحاصل کرنے کے عزم کے بعد تیل کی قیمتوں میں اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کے تحت گذشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 55.75ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 25 سینٹ کا اضافہ ہوا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 52.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔