?راچ? م?? جرائم ?? سرپرست پول?س افسران ?? ف?رست جار?

189

کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کر دی گئی۔ 130کے قریب پولیس افسران اور اہلکار منشیات کے اڈوں سے اور منشیات فروشوں سے پیسے وصول کرتے ہیں۔

 اختر نامی پولیس اہلکار مومن آ باد اور پاکستان بازار میں لگنے والے منشیات فروشوں کے اڈوں سے پیسے وصول کرتا ہے جبکہ اسلمپیر آباد، منیر گلشن ، معمار، اخلاق گلبہار، وسیم عزیر آباد، کانٹیبل اصغر عزیز بھٹی تھانہ ، کانسٹیبل طارق اور اختر پی آئی بی کالونی، اے ایس آئی ظہور ناظم آباد ، اے ایس آئی امجد اقبال سپر مارکیٹ تھانے کانسٹیبل مقصود خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقہ سے منشیات فروشوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ سپیشل برانچ نے تیار کی ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی یہ رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے ۔ تاہم ابھی تک ان 130پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔