?وئ??:م?زان چو? پر د?ما?? ، ا?? شخص جا? بحق ،14 زخم?

209

کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ۔ سیکورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ۔

دھماکہ کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر واقع  بلدیہ پلازہ کے باہر ہوا ۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ ڈپٹی میئر کوئٹہ کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ دھماکہ پلازے کے باہر کھڑی ایک موٹرسائیکل میں ہوا ہے جس میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا ۔ ڈپٹی میئر کا کہنا ہے دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں ۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔