عمران خان ا?م ??و ا?م ?? ف?ر م?? دبل? ن? ?و? ، رابط? ?م???

254

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عمران خان ایم کیوایم کی فکر نہ کریں ، بی بی سی کے خلاف عدالت میں جانا یا نہ جانا ایم کیوایم کو مسئلہ ہے ۔

عمران خان کے ایم کیو ایم سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا عمران خان ایم کیو ایم کی فکر میں دبلے نہ ہوں ، اپنی پارٹی کے اندرونی اختلافات پر توجہ دیں ، قوم جانتی ہے کہ عمران خان کس کے پیسے پرسیاست کر رہے ہیں ۔

رابطہ کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا عمران خان کو کراچی کےعوام صرف پیسے جمع کرنے اور الیکشن کے موقع پر یاد آتے ہیں، عمران خان کی زندگی کھیل کے میدان سے لیکر سیاست تک الزام تراشیوں سے بھری ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا بی بی سی کےخلاف عدالت جانایانہ جاناایم کیوایم کامسئلہ ہے۔