پال? ??ل? ??س?،ت?سر? دن ?ا???ل ختم،سر? لن?ا ن?5و??و? ??نقصان پر228 رنز بنال??

339

پالے کیلی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لیے۔ سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف 291 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 215 رنز اسکور کیےجبکہ سری لنکا کی جانب سے فرسٹ اننگ میں 278 رنز بنائے گئے تھے جس کے باعث سری لنکا کو دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک گرین شرٹس کے خلاف 63 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تاہم پاکستان ٹیم تیسرے دن کے کھیل میں اپنی مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز ہی کا اضافہ کرسکی اور 215 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی تمام وکٹیں گنوابیٹھی۔

سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے جبکہ میز بان ٹیم کی جانب سے تھرڈ ڈے کے اینڈ تک گرین شرٹس کے لئے 291 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جا چکا ہے ۔

پاکستان کی پہلی اننگ میں سرفراز احمد نے 78رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ اظہر علی 52اور احمد شہزاد 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پرساد، پرادیپ اور کوشال نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تیسرے دن کے کھیل میں سری لنکا کی جانب سے ڈیمتھ کارونارتھنی 130 رنز بنا کر نمایا بلے باز رہے جبکہ تھرنگا 46 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور راحت علی دو دو وکٹیں لیکر نمایا باولر رہے جبکہ احسان عادل ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔