امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی رپورٹ اوباما کو پیش

212

امریکہ میں انٹیلی جنس کے ایک اعلی ترین اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی دخل اندازی کی وجہ سے آئندہ ہفتے ایک رپورٹ بتائی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جنرل جیمز کلیپر نے کانگریس کو بتایا کہ رپورٹ میں روسی دخل اندازی کے پیچھے پیوٹن کے مقصد کو بھی آشکار کیا جائے گا۔

امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ کریملن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز کو ہیک کرنے کا حکم دیا تھا۔ روسی دخل اندازی بارے رپورٹ صدر اوباما کو جمعرات کوپ یش کی گئی۔ رپورٹ کی تفصیلات جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بتائی جائیں گی۔ رپورٹ کے خفیہ حصوں کو آئندہ ہفتے عام کیا جائے گا۔