روس ?ا مال بردارخلائ? ج?از ب?ن الاقوام? خلائ? س??شن س? ج? گ?ا

258

روس کا مال بردار خلائی جہاز اتوار کے روز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جڑ گیا۔

روس کی وفاقی خلائی ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مال بردار خلائی جہاز پراگریس ایم 228 ماسکو کے معیاری وقت کے مطابق صبح دس بجکر 11 منٹ پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے ساتھ جڑ گیا۔

مال بردار خلائی جہاز میں سپیس سٹیشن کے عملہ کیلئے 23 سو کلوگرام آکسیجن، ایندھن، خوراک اور سائنسی آلات شامل ہیں۔ اس سے قبل جہاز نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے جڑنے کی ناکام کوشش کی تھی۔