قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا باقاعدہ اعلان وطن واپسی پر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد عمران نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی اطلاع پی ایچ ایف کو کردی ہے تاہم ا ن پر استعفیٰ نہ دینے کے لئے دباﺅ بڑھ گیا ہے۔ وہ اپنے استعفیٰ کے بارے میں باقاعدہ اعلان وطن واپسی پر کریں گے۔
قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ کی طرف سے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران پر بھی استعفیٰ نہ دینے کےلئے دباﺅ بڑھ گیا ہے۔