ا?م ??و ا?م ?و مل? دشمن ثابت ?رن? ?? ?وشش ?? جار?? ??، الطاف حس?ن

184

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کا سہارا لیکر ایم کیو ایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی مومنٹ کو ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے۔

 ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے لال قلعہ گراوٴنڈعزیزآباد میں خواتین ورکز سے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ 4،5 نسلیں گزرجانے کے بعدبھی مہاجروں اور کراچی میں بسنے والے متحدہ کے ہمدردوں کے ساتھ غیروں جیساسلوک کیاجارہاہے۔ انکا کہنا تھا کہ بزرگ،مائیں،بہنیں سیاستی میدان میں آکر عملی طور پر متحدہ قومی مومنٹ کے اموار کو سنبھالیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں اور پارٹی ورکرز کو بے بنیاد الزامات لگا کر تنگ کیا جا رہاہے۔

الطاف حسین کا بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے فنڈنگ لینے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا “را” سے کوئی تعلق نہیں یہ متحدہ قومی مومنٹ پر بے بنیاد الزام اور گھناونی سازش ہے۔