امریکی صدارتی انتخابات سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ایجنٹس کے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹس کی ای میل سے ڈیٹا چرا کر وکی لیکس کو منتقل کیا تھا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے تاہم وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا کہنا ہے کہ اسے معلومات ماسکو سے نہیں ملیں۔