پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کہا کہ یہ ہمارے لئے ٹف سیریز تھی،سارا کریڈٹ آسٹریلوی ٹیم کو جاتا ہے۔
۔ آسٹریلیا سے وائٹ واش شکست کے بعد کپتان مصباح نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز شکست ٹیم کا مورال گرا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی۔سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔
مصباح نے مزید کہا کہ برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا۔سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے سیریز ہے۔
پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں فارم میں نہیں رہاہوں، پریشر میں آکر غلط شارٹس کھیلے۔شروع میں رنز ہی نہ ہوں تو پریشر بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریشرمیں آکرغلط شارٹس کی وجہ سے نیوزی لینڈمیں بھی اسکورنہیں کرسکاتھا۔
مصباح نے کہا کہ ٹیم میں تجربے کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل تھے،آسٹریلیا جب بھی آئیں تو فٹنس سو فیصد ہونی چاہیے۔ ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1999 میں بھی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز0۔3سے ہاری تھی۔