پنجاب م?? 4مجرمان ?و ل??ا د?ا گ?ا

242

پنجاب کے مختلف جیلوں میں قید سزائے موت کے 4ملزمان کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے 2قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ مجرم رضوان نے2006 میں 5افراد کو قتل کردیا تھاجبکہ مجرم معظم خان نے1995میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
سنٹرل جیل ساہیوال میں مجرم زاہد حسین کو لٹکایا گیا ، مجرم زاہد حسین نے 2001 ء میں ساہیوال میں کانسٹیبل فدا حسین کو قتل کیا تھا ۔
نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں سزائے موت کے قیدی نذیر احمد کو پھانسی دے دی گئی ، نذیر احمد نے 2002 ء میں چارہ کاٹنے کے تنازع پر مشتاق نامی شخص کوقتل کردیا تھا۔