کین ولیمسن اور کورے اینڈرسن نے ٹی 20 میں دوسری بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کیوی کپتان کین ولیمسن اور کورے اینڈرسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ میں124 رنز کی شراکت قائم کی، یہ ٹی 20 میں دوسری بڑی شراکت ہے۔
ولیمسن 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اینڈرسن نے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ چوتھی وکٹ میں بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 161 رنز بنائے تھے۔