انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے ایس ایف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔
پیر کے روز انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت مقدمے کے مدعی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے ایس ایف کو نوٹس جاری کیے جس کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے ایس ایف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 13جولائی کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹ حملہ کیس میں 3ملزمان گرفتار ہیں جب کہ کالعدم تحریک طالبان کے ملافضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد مفرور ملزمان ہیں۔