وزیراعظم میاں نوازشریف 9جولائی سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 9جولائی کو روس جائیں گے جہاں وہ 9اور 10جولائی کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 15ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اوفہ میں مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔