?ر?ن حادث? ?? وج? ت?زرفتار? ?وس?ت? ??، وز?رر?لو?

210

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین حدرفتار سے زیادہ کیوں تھی؟حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہےاور یہ ثابت ہوچکا کہ ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر چکی تھی۔

ریلوے ہیڈکوارٹرلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چھناواں پل آپریشن کے لیے بالکل ٹھیک تھا جب کہ انجن کو بھی فٹنس کا سرٹیفکیٹ مل چکا تھا۔ٹرین کو حادثے کے مقام سے قبل ایک جگہ رکنا تھا لیکن وہ نہیں اور ٹرین کی رفتار مقررہ حد سے زیادہ تھی یہ دیکھناہےکہ ٹرین تیزرفتاری کےباعث الٹی یافش پلیٹس ٹوٹنےسےکی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔