سعود? اتحاد? افواج ?ا حوث? باغ?و? ?? خلاف جنگ ختم ?رن? ?ا اعلان

259

سعودی اتحادی افواج نے4ہفتوں سے جاری  یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد العصیری نےمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے خلاف کارروائیاں بند کردی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج نے باغیوں سے سیز فائر نہیں کیا بلکہ یمنی صدر منصور ہادی کی درخواست پر حملے بند کرنے کا اعلان کیا۔
سعودی فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں  یمن میں باغیوں کے خلاف مہم کامیابی سے مکمل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں اور اس کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ممالک کو درپیش خطرات کو ختم کردیا گیا ہے تاہم یمن کی سمندری حدود کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری سعودی آپریشن اب نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یمن میں آپریشن کے دوسرے مرحلے کا نام ”بحالی کی امید” ہے۔ سعودی عرب اب یمن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب امریکا اور ایران نے یمن میں اتحادی افواج کے حملے بند کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔