بلاول ب??و ?و والد ن? پار?? امور چلان? ?? جزو? اجازت د?د?

235

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کے والد آصف علی زرداری نے صرف جزوی طور پر پارٹی امور چلانے کی اجازت دے دی ہے تاہم سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آخر کار سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری نے پارٹی امور چلانے کے لئے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو کو کچھ اختیارات دیئے تاکہ وہ کچھ فیصلے کر سکے اور اپنی دانش اور فراست کو بروئے کار لا سکے ۔ تاہم انہیں اپنے طور پر پارٹی میں کسی کو ھائر یا فائر کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔

اس سے قبل آصف علی زرداری کہ چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو سیاسی طور پر بالغ اور پختہ ہونے کے لئے وقت درکار ہے او ان سے کہا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے اس کے بعد پارٹی کی بھگ دوڑ ان کے ہاتھ میں تھما دی جائے گی ۔

 آصف زرداری کے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ نوجوان بلاول کو ایک خاص مینڈیٹ دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ سندھ حکومت اور پارٹی کے معاملات دکھیں تے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کی میٹنگز کی ہیں اور بلاول نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ وہ خود کو بہتر کرے اور پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کی بات بھی سنی ہے اور انہیں عید تک انتظار کرنے کو کہا ہے جس کے بعد وہ اہم فیصلے کریں گے ۔