بغ?ر وج? ?? ?س? ?ا نام ا? س? ا?ل م?? ن? ?الا جائ? ، چو?در? نثار

249

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے آئندہ بغیر ٹھوس وجہ کے لامحدود مدت کے لئے کسی کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا جا سکے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے زیر صدارت ایف آئی اے حکام کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے میگاکرپشن اسکینڈلز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا اس وقت ہزاروں نام ای سی ایل پر موجود ہیں ۔ آیندہ بغیر ٹھوس وجوہات کے لامحدود مدت کیلیے کسی کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا جاسکے گا۔ وزیرداخلہ کا کہناتھا اداروں نے تحریری وجوہات نہ دیں تو ایک مہینے میں نام نکال دینگے۔

چوہدری نثار علی خان کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا اس وقت ای او بی آئی ، حج اسکینڈل ، ٹی ڈی اے پی،نیا ائیر پورٹ اسکینڈل ، پی ایس او، ای ٹی پی بی معاملے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا تھا 109 کرپشن کیسز میں سے 79 کیسز میں چالان کر دیا گیا۔