اب?? ت? ?رب?ونل ?? ?ارروائ? م?? د?اندل? ثابت ن??? ?وئ? ، اسپ??ر قوم? اسمبل?

278

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے اب تک کی ٹربیونل کی کارروائی میں کوئی دھاندلی سامنے نہیں آئی ، الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگتوں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا میں نے الیکشن ٹربیونل پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا اگر دباؤ ڈالنا ہوتا تو عمران خان سے زیادہ طریقے میرے پاس ہیں ۔ اگر ووٹ غلط نکل آئے تو فریقین پر اثر پڑے گا۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا تحریک انصاف کے ارکان کو تنخواہیں نہ دیتا تو بھی برا ، اب دے دی تو بھی برا کہا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کی اہلیت کا فیصلہ قومی اسمبلی کرےگی ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی میں نااہل ہوئے تو تنخواہیں واپس لے لی جائینگی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا بھارت کو ذاتی طور پر پاکستان کا دوست نہیں سمجھتا ، اگر بھارت کو اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہے تو رہے ۔