پا?ستان? آل راؤن?ر محمد حف?ظ ?ا بائ?وم??ن? ??س? م?مل

343

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھارت میں مکمل ہوگیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھارت میں مکمل کرلیا گیا ہے جس کی حتمی رپورٹ اگلے 14 دنوں میں پیش کی جائی گی۔

واضح رہے پروفیسر کا بالنگ ایکشن  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک قرار دیا  گیا تھا جبکہ ا س سے قبل بھی ان کا  بالنگ ایکشن آئی سی سی کی جانب سے مقرر کی گئی حدود سے تجاوز کر گیا تھا جس کے بعد ان کا بھارت میں ان کا بائیو مکینک ٹیسٹ کیا گیا تھا، اس کے بعد محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ممکن ہوسکی تھی ۔

زرائع کے مطابق اگر آل راونڈر کی رپورٹ منفی آئی توان پر 12 ماہ کی پابندی عائد ہوسکتی ہے ۔