امریکا کی صدارت خاندانی کاروبار نہیں ہے، اوباما کی ٹرمپ کونصیحت

177

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصحیت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو ‘اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر’ چلانے کو کوشش نہ کریں۔

امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ زمین کی سب سے تنظیم کے سربراہ ہوں گے۔اوباما نے خبردار کیا کہ ملک چلانے اور مہم چلانے میں فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جو کچھ کہیں گے، عالمی بازارِ حصص، مالیاتی بازار اور دنیا بھر میں لوگ اْسے سنجیدہ لیں گے۔

اوباما نے بتایا کہ اْن کی ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت میں خفیہ اداروں پر اعتماد کی اہمیت کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔صدر اوباما نے کہا کہ بعض اوقات اچھا فیصلہ کرنے کا واحد راستہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو یہ اعتماد ہو کہ تمام کام مختلف مراحل میں ہو رہے ہیں۔صدر اوباما نے روس کی سائبر حملے سے متعلق امریکی خفیہ ادارے کی رپورٹ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس حملے کے اثرات کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ میں نے معلومات کے اس دور میں اسے زیادہ اہمیت نہیں دی اور ممکنہ طور یہ ایک گمراہ کن اطلاع تھی لیکن اس کا سوسائٹی پر اثر ہوا۔واضح رہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔