فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کے لئے تیار کھلاڑیوں کا ایک اور ڈرافٹ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہر صورت میں لاہور میں ہی منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں مختلف اقدامات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی واضح کردیا ہے کہ فائنل 7 مارچ کو لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہ ہر صورت میں پاکستان کے اندر ہی کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’ حالیہ گورننگ بورڈ میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، پی سی بی کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کرے گی ۔
اگر فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے غیرملکی پلیئرز راضی نہیں ہوئے تو پھر ان غیرملکی پلیئرز کافروری کے آخری ہفتے میں ایک اور ڈرافٹ ہوگا جوکہ پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔