لندن میں زیر زمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال

138

برطانوی دارالحکومت لندن میں زیر زمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں زیر زمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال کaے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ہڑتال 24 گھنٹے کی ہے جو لندن کیوقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔

ملازمین نے 24 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کردی ہے ،ریلوے یونین کی جانب سے یہ ہڑتال نوکریوں میں مجوزہ کٹوتیوں کے خلاف کی جارہی ہے ۔ادھر برٹش ایئرویز اور سدرن ریلوے کے ملازمین کی جانب سے بھی اس ہفتے ہڑتالوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔