چین کے دو سائنسدانوں کو سائنسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

133

چین کے دو سائنسدانوں زاؤچنگ سیان اور یویو قومی سائنسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے سائنسدانوں کو ایوارڈ پیش کیا اور مبارکباد دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دو چینی سائندانوں کو ان کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے سلسلے میں چین کے قومی سائنسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے چین کے قومی سائنسی ایوارڈ کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلی چینی رہنماؤں نے شرکت کی۔اور انعام یافتہ ممتاز سائنسدانوں کو قومی سائنسی ایوارڈ زسے نوازا۔

وزیر اعظم لیک کی چیانگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے سائنسدانوں کی کوششوں اور خدمات کو بھرپور سراہا اور سائنسی تخلیقات کی صلاحیت کو ملک کی مسابقتی قوت کی بنیاد قرار دیا۔