افغانستان م?? امن قابض افواج ?? انخلاء س? مم?ن ??، ل?اقت بلوچ

262

قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بولوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن اُسی صورت ممکن ہے کہ بیرونی جارح اورقابض افواج افغانستان سے نکل جائیں اور افغان عوام کو آزادانہ طریقے سے اپنے مستقبل کے فیصلہ کا حق مل جائے۔ تخریب کاری اور دہشت گردی پاکستان اورافغانستان کے عوام کی مشترکہ تباہی ہے۔

 قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں افغانستان کے وفد، نیشنل لیبر فیڈریشن اور شباب ملی کے نوجوانوں کے وفود سے ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام ہمسایہ ہی نہیں اسلام کے لازوال رشتوں سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی پر طالبان سے مذاکرات کے خاتمہ اور پاکستان سے کشمکش برقرار رکھنے کا دباﺅ ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خطہ میں حق اور انصاف کی بنیادپر امن چاہتی ہے جبکہ کوئی بھی طاقت کسی پر اپنے موقف اور بالادستی کے لیے طاقت کا استعمال نہ کرے۔ انکا کہنا تھا کہ 13سال کی ناکامیوں کے بعد امریکہ اور نیٹو فورسز آئندہ بھی افغانستان میں کامیاب نہ ہوسکیں گی جبکہ امریکی صدر اوباما کی مدت صدارت اختتام پذیر ہے اس لیے امریکہ کی اندرونی سیاسی کشمکش نئے بحران پیدا کررہی ہے۔

 قائم مقام امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ مزدوروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے جبکہ قومی اداروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے یہ ادارے کسی ایک پارٹی یا حکومت کے نہیں بلکہ پوری قوم اس کی وارث ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلائے جبکہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز میں صلاحیت ہے کہ نیک نیتی سے پیشہ وارانہ بنیادوں پر مزدوروں پر اعتماد کیا جائے تو ادارے بحال ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی اداروں کے بچاﺅ کے لیے ہرممکن جدوجہد کرے گی۔

 لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام کی تاریخ میں ہمیشہ نوجوانوں نے کردار ادا کیا جبکہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نوجوانوں نے ہی دنیا میں ایسا انقلاب برپا کیاکہ آج تک پوری دنیا اسکی مثال پیش نہیں کر سکی۔ انھوں نے کہا کہ میدان بدر میں مسلمان تعدا د میں کم اور بے وسیلہ تھے لیکن اللہ کی مدد پر یقین اور رسول اللہ ﷺ کی قیادت میں مجاہدین بدر نے لازوال تاریخ مرتب کی اور اسلام کی فتوحات اور دعوت کی وسعت کا دروازہ کھول دیا

 قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ  کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی نوجوان اپنے اند ر میدان بدر جیسا جذبہ پیدا کریں۔ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں مساجدکو اعتکاف اور اللہ کو راضی کرنے کی مجالس سے آباد کردیں نوجوان ہی پاکستان کے نظریہ اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کی جنگ لڑیں گے اور جیتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر عالم اسلام کے اہم ترین اور حل طلب مسائل ہیں، ان کو حل کرنے کے لیے عالم اسلام اور عالمی برادری کو غفلت اور بے حسی ترک کرنا ہوگی۔