ہیٹی، ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک

145

ہیٹی میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ ہیٹی کے شمال مغرب میں ایک مسافر بس اور ایک ٹرک کے مابین تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ نیشنل ایمبولینس سینٹر کے مطابق 11 افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 9 افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مقامی پولیس کی طرف سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔