فلپائن کے جنوب مشرق میں سمندر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق فلپائن کے جنوب مشرق میں سولاویسی جزیرے کے قریب منگل کو سمندر کی تہہ میں ایک بڑا زلزلہ آیا ہے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق زلزلے کا مرکز سمندر کی سطح سے 617 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی تاحال سونامی کا وارننگ جاری کی گئی ہے۔