کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

94

کرسٹیانو رونالڈو فیفا پلئیر آف دی ائیر ایوارڈ لے اڑے جبکہ امریکا کی کارلی لائیڈ ویمن پلئیر آف دی ائیر نامزد ہوئیں۔

زیورخ میں سجنے والا فیفا ایوارڈز کا میلہ کرسٹیانو رونالڈو نے جیت لیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کو لیونل میسی اور اینٹون گریزمین سے زیادہ ووٹ ملے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی کپتانی میں پرتگال نے گزشتہ برس یورو چیمپئن شپ جیتی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور ریال میڈرڈ کو کلب چیمپئن شپ جتوائی۔ امریکا کی کارلی لائیڈ ویمن پلئیر آف دی ائیر قرار پائی۔ بیسٹ کوچ کا ایوارڈ لیسٹر سٹی کے کوچ کلاڈیو رینیری نے جیت لیا جبکہ فین ایوارڈ لیورپول کے مداحوں نے حاصل کیا۔