نوجوان کرکٹرز میں جنوبی افریقی ٹیم چھوڑکر انگلینڈ منتقل ہونے کے رجحان میں خطرناک حدتک اضافہ ہونے لگاہے۔
گزشتہ دورہ آسٹریلیامیں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر کائل ایبٹ اور آخری ون ڈے میچ میں کینگروزکے خلاف سنچری جڑنے والے اوپنر ریلی روسوؤکے بعد تیسرے کرکٹر نے بھی جنوبی افریقی ٹیم چھوڑ دی ہے ۔آل راؤنڈر ڈیوڈوائیس بھی اب بطورکولپاک پلیئررواں سیزن سے انگلش کاؤنٹی سسیکس کی جانب سے کھیلیں گے۔
اطلاعات کے مطابق 31سالہ آل راؤنڈر ڈیوڈوائیس نے سسیکس سے تین سال کا معائدہ کیا ہے جس کے تحت وہ رواں برس جون میں اسے جوائن کرلیں گے ۔
واضح رہے کہ اگست 2013 میں ٹوئنٹی20اوراگست2015 میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے ڈیوڈوائیس نے 6 ون ڈے اور 20ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی ۔اس نے آخری انٹرنیشنل میچ 28مارچ2016 کو آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی کے دوران دہلی کے مقام پر سری لنکا کے خلا ف تھا۔